موت سے قبل عامر لیاقت کی متیرا کیساتھ آخری چیٹ وائرل

موت سے قبل عامر لیاقت کی متیرا کیساتھ آخری چیٹ وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی موت سے قبل میزبان متیرا کے ساتھ کی گئی چیٹ وائرل ہورہی ہے۔

متیرا نے عامر لیاقت کے ساتھ چیٹ میں ہونے والی گفتگو کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔متیرا سے ہونے والی گفتگو میں عامر لیاقت ان سے ملاقات کا کہہ رہے ہیں جس میں ان کا کہنا تھا کہ الگ سے ملنا چاہوں گا کہ کوئی مجھے سن سکے اور پھر شاید ان احمقوں کو سمجھائے جو مجھے کبھی نہ سمجھ سکے۔

عامر لیاقت کی بات پر متیرا نے کہا کہ ’سر! آپ پریشان نہیں ہوں، میں اور میری ٹیم یہ سب بہت اچھے سے سمجھتی ہے جس پر عامر لیاقت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہتے ہیں ہم جلد ملیں گے۔

متیرا نے اپنی اسٹوری میں کیپشن درج کرتے ہوئے لکھا کہ ’ عامر لیاقت کے انتقال کی خبر خوفناک اور افسوسناک ہے، میں ایک انٹرویو کے لیے ان سے بات کر رہی تھی اور وہ ناقدین کی وجہ سے اداس تھے۔‘

https://www.city42.tv/uploads/digital_news/2022-06-10/news-1654858022-1154.gif

انہوں نے کہا کہ ’ عامر لیاقت نے مجھ سے انٹرویو سے متعلق بات کی تھی کیوں کہ لوگوں نے عامر لیاقت حسین کا اس وقت مذاق اڑایا جب انہیں سب کی مدد کی ضرورت تھی، ان کی سابقہ اہلیہ نے ان کی نازیبا ویڈیوز لیک کیں اور مشکل وقت میں عامر لیاقت کے ساتھ کوئی نہیں کھڑا ہوا لیکن سب نے ان کا مذاق اڑایا، غلطی کرتے ہیں کیونکہ ہم انسان ہیں لیکن اس طرح کسی کو موت کے منہ میں نہ ڈالیں’۔