ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عوام کو ستانے کی سزا ، لیسکو کی ہفتہ وار چھٹیاں منسوخ

LESCO
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : لیسکو میں ترقیاتی سکیموں کو مکمل نہ کیا جا سکا، رواں مالی سال کی سکیموں کو مکمل کرنے کے لئے لیسکو کنسٹرکشن سرکل کے ملازمین کی جون میں ہفتہ وار چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔
لیسکو میں ٹرانسمیشن لائینز کے ترقیاتی منصوبوں کے مقررہ اہداف کو بروقت مکمل نہ کیا جا سکا ہے جس کی وجہ سے کمپنی نے کنسٹرکشن سرکل کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر کے تمام متعلقہ افسران کو مراسلہ بھجوا دیا ہے۔

لیسکو کے کنسٹرکشن سرکل میں ترقیاتی سکیموں میں الیون کے وی فیڈرز کی ٹرانسمیشن لائینز کو بچھانا سر فہرست ہے تاہم کنسٹرکشن سرکل میں سرکاری سکیموں کی بجائے پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیموں میں کام مکمل کیا گیا ہے۔

پرائیویٹ سکیموں کے کام کی وجہ سے سرکاری اہداف کو مکمل نہیں کیا جا سکا، اہداف مکمل نہ ہونے کی وجہ سے لیسکو کے سسٹم پر اوورلوڈنگ ہونے لگی ہے، اوورلوڈنگ سے بچنے کے لئے منصوبوں کو مکمل کرنا وقت کی اہم ضرورت تھی۔