پٹرول کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ

پٹرول کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کے مختلف علاقوں میں پٹرول کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ کردیا گیا جس کے بعد پٹرول کے نرخ 17 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔ 

میڈیا رپورٹس کےمطابق برطانیہ کے مختلف علاقوں  میں فی لیٹرپٹرول کی قیمت 506روپے سے بھی زیادہ بڑھا دی گئی ہے جب کہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 515 روپے سے بھی زیادہ ہوگئی ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے پر برطانوی شہریوں کا کہنا ہےکہ اس صورتحال میں گاڑی سڑکوں پر لانا ناممکن ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ برطانیہ میں اس وقت پٹرول کی قیمتیں 17 سال کی بلند ترین سطح پر ہیں جس کے باعث فیملی کار میں پٹرول فل کرانے کی قیمت پہلی بار 100 پاؤنڈ سے تجاوز کرگئی ہے۔