ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاک فوج کیخلاف سوشل  میڈیا پر چلنے والےجعلی خط کی حقیقت بے نقاب

breaking news
کیپشن: breaking news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

پاک فوج کیخلاف سوشل  میڈیا پر چلنےوالےجعلی خط کی حقیقت بےنقاب ہوگئی

 تفصیلات  کےمطابق  ماسٹرٹائلزاینڈ سرامکس   انڈسٹری لیمیٹڈ کے  چیف  ایگریکٹو  شیخ محمود اقبال نے انکے نام سے تحریر کردہ خط جو سوشل میڈیا پر گردش کررہا تھا  سے لاتعلقی کا اظہار کردیا۔شیخ محمود اقبال کا کہنا ہے کہ اس جعلی خط کو میرے نام سے منسوب کرنے والے کیخلاف کارروائی کیلئے ایف آئی  اے کے سائبر کرائم سیل میں درخواست دیدی ہے۔

انہوں نے کہا  اس جعلی  خط کے ذریعے پاکستان کی محب وطن قوتوں کے درمیان غلط فہمیاں پیداکوشش کی گئی ہے، ایسی  کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔پاک فوج ہمارا فخر ہے ، پوری قوم اپنی افواج کیساتھ دشمنوں کیخلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے ۔