محکمہ پراسیکیوشن اور محکمہ قانون میں اختلافات پیدا ہو گئے

Punjab Govt
کیپشن: Punjab Govt
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:محکمہ قانون نے محکمہ پراسیکیوشن کی لیگل ایڈ ایجنسی کی سمری ایک ماہ سے دبا لی۔ لیگل ایڈ ایجنسی کے سروس رولز اور روز آف بزنس میں ترمیم نہ ہو سکی۔

تفصیلات کے مطابق لیگل ایڈ ایجنسی کے رولز نہ بننے سے ادارہ کی بھرتیاں نہ ہو سکی۔ اس سلسلہ میں سیکرٹری پبلک پراسیکیوشن کا محکمہ قانون سے مسلسل رابطہ ہے۔ لیگل ایڈ ایجنسی کے تحت غریب لوگوں کو مفت وکیل ملے گا۔ مجسٹریٹ سے لے کر سپریم کورٹ تک مفت وکیل فراہم کیا جائے گا جبکہ لیگل ایڈ ایجنسی کے روز آف بزنس مسلسل التوا کا شکار ہیں۔

دوسری جانب محکمہ پراسیکیوشن نے تمام پراسیکیوٹرز کی کارکردگی رپورٹ مانگ لی۔ پراسیکیوٹرز نے کتنے کیس میں ملزمان کو سزا دلوائی؟ کتنے کیسز میں کمزور پراسیکیوشن کی وجہ سے ملزمان بری ہوگئے۔ سیکرٹری پراسیکیوشن ندیم سرور کا کہنا ہے کہ جہاں پراسیکیواٹرز کی ناہلی ثابت ہوئی وہاں پر کارروائی عمل میں لائی جائے گیْ۔  ناقص کار کرد گی والے پراسیکیوٹرز کو نوکری سے فارغ کر دیا جائے گا۔محکمہ پبلک پراسیکیوشن نے تمام پراسیکیوٹرز کاڈیٹا مانگ لیا ہے۔