(علی عباس) مہنگائی کی ماری عوام کے لیے بری خبر، صوبائی حکومت نےنیا بجٹ کرلیا تیار جس میں عوام سے مزید105 ارب سمیٹنے کی تجویز دی جائے گی،حکومت محکموں کے ذریعے شہریوں سے3 کھرب 68ارب روپےٹیکس وصول کریگی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سےصوبائی حکومتوں کی ٹیکس شرح وصولی میں نئے مالی سال کے بجٹ میں اضافہ کیا جارہا ہے،،پنجاب کےعوام پرٹیکس وصولی کا ہدف پچھلی حکومتوں کی نسبت بڑھایا جارہا ہے، محکمہ خزانہ پنجاب نے شہریوں سے بھاری ٹیکس وصولی کی تجاویز تیار کر لیں،،پنجاب میں 105 ارب روپےکے ٹیکس بڑھانےکی تجویز دی ہے,،پنجاب میں ٹیکس جمع کرنےکاحجم 3کھرب 68 ارب ہوگا.
بجٹ دستاویزات کی تجاویز کے مطابق صوبائی محکموں سےآمدن کےہدف میں ایک کھرب 4 ارب کا اضافہ کیاجا رہا ہے، محکمہ خزانہ پنجاب کو 43 ارب وصول کرنےکا ہدف دے دیا گیا,محکمہ معدنیات 10 ارب اورمحکمہ پولیس کی مدد سے4ارب 72 کروڑ وصول کرنےکا ٹارگٹ ہے،محکمہ انہارکےآمدن اہداف میں بھی اضافہ کردیا گیا،،جنہیں اب 2 ارب وصول کرنےٹارگٹ دیا جائےگا۔۔۔