(سٹی42)این ڈی ایم اے نے 11 سے 13 جولائی تک شمالی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ جبکہ 10 سے 14 جولائی تک گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں اچانک سیلاب، گلیشیائی جھیلوں اور ندی نالوں میں طغیانی کا الرٹ جاری کر دیا۔
بدسوات، اشکومان، ہنارچی، ترسات ہنڈوراور التر کے علاقے گلیشائی جھیلوں کے سیلاب کے حوالے سے حساس قراردیئے گئے ہیں،اس کے علاوہ اویر، چینٹر، گوپیس، یاسین اور روشان کےعلاقے بھی گلیشائی جھیلوں کے سیلاب کے حوالے سے حساس قراردیئے گئے ہیں۔
چتیبوئی، ٹھلو-1 اور 2، ریشون، بریپ، بونی،سردار گول، پنڈورو چاٹ، خپلو، ہسپر-ہپر، غلکن، گلتنگ، گلتنگ اور سراؤنڈ کے علاقے بھی گلیشائی جھیلوں کے سیلاب کے حوالے سے حساس قراردیئے گئے ہیں۔
گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، مری، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور قراقرم ہائی وے پر لینڈ سلائیڈنگ اور پتھر گرنے کا خدشہ ظاہرکیاگیاہے،لینڈ سلائیڈنگ کے حوالے سے جگلوٹ سکردو روڈ، ہنزہ سے گوجال روڈ، گلگت سے غزر،نلتر، بگروٹ اور ہرموش کے علاقے حساس قراردیئے گئے ہیں،این ڈی ایم اے کی جانب سے عوام اور سیاحوں کو غیر ضروری پہاڑی سفر سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق بڑھتے ہوئے درجہ حرارت اور بارشوں کے باعث گلیشیائی وادیوں میں اچانک سیلاب، ملبے کے بہاؤ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، عوام گلیشیائی علاقوں، ندی نالوں اور سیلابی راستوں سے دور رہیں اور انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں،مقامی نالوں میں کٹاؤ اور مٹی و پتھروں کے تودوں کے ممکنہ بہاو ٔکا خطرہ مزید بڑھ سکتا ہے۔
این ڈی ایم اے کیجانب سے مقامی انتظامیہ کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاری کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔