ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ نے 10 بھٹہ مزدوروں کو بازیاب کروا کر رہا کردیا

لاہور ہائیکورٹ نے 10 بھٹہ مزدوروں کو بازیاب کروا کر رہا کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے مبینہ طور پر غیر قانونی حبس میں رکھے گئے 10 بھٹہ مزدوروں کو بازیاب کروا کر آزاد کرنے کا حکم دے دیا۔ بازیاب ہونے والوں میں 2 خواتین، 4 بچے اور 4 مرد شامل ہیں۔

جسٹس جواد ظفر نے سائل مظہر اقبال کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی، جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ متعدد بھٹہ مزدوروں کو ایک بھٹہ مالک نے غیر قانونی طور پر حبس میں رکھا ہوا ہے اور انہیں آزادانہ نقل و حرکت کی اجازت نہیں دی جا رہی،سماعت کے دوران بھٹہ مزدوروں کے رہنما محمد حسین وٹو، رفعت راجا اور خواتین مزدور رہنما بھی عدالت میں موجود تھے تمام مزدور عدالت کے روبرو پیش کئے گئے۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ بھٹہ مالک نے مزدوروں کو کافی عرصے سے غیر قانونی طور پر اپنے قبضے میں رکھا ہوا ہے۔

بھٹہ مالک کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ بھٹہ مزدوروں نے بھٹہ مالک سے پیشگی رقم حاصل کر رکھی ہے اور دونوں فریقین کے درمیان معاہدہ موجود ہے، جس کے تحت مزدور اپنی مرضی سے کام کر رہے ہیں فریقین کےدلائل، مزدوروں کاموقف اور دستیاب ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد جسٹس جواد ظفر نے تمام بازیاب بھٹہ مزدوروں کو فوری طور پر آزاد کرنے کا حکم جاری کر دیا عدالت نے قرار دیا کہ بازیاب کئے گئے تمام افراد اپنی مرضی کے مطابق جہاں چاہیں جانے کے لیے آزاد ہیں عدالت کے حکم کے بعد 2 خواتین، 4 بچوں اور 4 مردوں پر مشتمل تمام 10 بھٹہ مزدوروں کو عدالت سے رہائی مل گئی۔

Ansa Awais

Content Writer