ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت کی کھیلوں سے دشمنی ؛ پاکستانی ہاکی ٹیم کو کھلم کھلا دھمکیاں

بھارت کی کھیلوں سے دشمنی ؛ پاکستانی ہاکی ٹیم کو کھلم کھلا دھمکیاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: بھارت کی کھیلوں سے دشمنی بڑھنے لگی، کرکٹ کے بعد اب قومی کھیل ہاکی پر بھی وار شروع کر دیے۔

بھارتی میڈیا پاکستان کے خلاف زہر اگلنے لگا، انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کے مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے پاکستان ہاکی ٹیم کو کھلم کھلا دھمکیاں دی جانے لگیں۔خود بھارتی میڈیا نے خبریں دیں کہ بھارتی حکومت نے پاکستان ہاکی ٹیم کو بھارت آنے کی اجازت دے دی، دو دن گزرے اور بھارتی میڈیا نے زہر اگلنا شروع کردیا۔بھارتی میڈیا کے ساتھ ساتھ مودی کی پارٹی بی جے پی کی گود میں پلنے والی آر ایس ایس سے جڑے اکاؤنٹس سے بھی پاکستان ہاکی ٹیم کو کھلم کھلا دھمکیاں دی جا رہی ہیں، سوشل میڈیا پر پاکستان ہاکی ٹیم کی تصاویر لگا کر پاکستان ہاکی کھلاڑیوں کو دھمکایا جا رہا ہے۔

ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ  27 اگست سے بھارت کے شہر راج گر میں ہوگا، ایسی صورتحال میں سوال پیدا ہوتا ہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم کو بھارت جانا چاہیے؟ ٹیم بھیج کر پاکستانی کھلاڑیوں کی جانیں خطرے میں ڈالنی چاہئیں؟دوسری جانب پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اور اولمپئینز نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت میں شیڈول ایشیا کپ بھارت کے بجائے کسی دوسرے ملک منتقل کیا جائے، کرکٹ کی طرح ہاکی مقابلے بھی نیوٹرل مقام پر ہونے چاہئیں۔

چئیرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ ہاکی بھارت میں ہونا ہے۔ سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیں گے، مطمئن نہ ہوئے تو پاکستان ٹیم کو خطرے میں نہیں ڈالیں گے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے رانا مشہود نے کہا کہ آپریشن سندور میں بھارت کی ناکامی کی طرح ہاکی ٹیم بھی چاہتی ہے کہ بھارت کو بھارت میں ہرائے۔