جمال الدین:پرائیویٹ سکولوں کی فیس میں سالانہ 5 فیصد سے زیادہ اضافہ نہیں کیا جاسکتا۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے پرائیویٹ سکولوں کو خصوصی ہدایات جاری کر دیں،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کی جانب سے پرائیویٹ سکولوں جاری مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ پاس شدہ فیس سٹرکچر کے علاوہ کوئی دوسرے چارجز وصول نہیں کیے جائیں گے۔فیس میں تاخیر کیوجہ سے کسی طالب علم کو سکول نہیں نکالا جاسکتا۔
مراسلہ کے مطابق کسی طالبعلم سےایڈوانس فیس اور ایک ماہ سے زیادہ اکٹھی فیس وصول نہیں کی جاسکتی،کسی طالب علم سے سمر کیمپ کی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔
،ایجوکیشن اتھارٹی کے مطابق سکول انتظامیہ کسی والدین کومخصوص جگہ سےکتابیں یونیفارم خریدنےکیلئےپابندنہیں کریگا۔ہدایات کی خلاف ورزی پر سکول انتظامیہ کیخلاف ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی۔
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App