عثمان خادم: لاہور سمیت ملک بھر میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئےجبکہ نظامِ زندگی مکمل طور پر مفلوج ہو کر رہ گیا ہے جبکہ مختلف حادثات میں بچی سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے۔محکمہ موسمیات نے ملک میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی.
شہر بھر میں جاری موسلا دھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے ہیں،ہلکی ٹھنڈی ہواؤں سے گرمی کا زور ٹوٹنے لگا,محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹےمیں بارش کےامکانات موجود ہیں، لاہور میں موسم قدرے ابرآلود، بادلوں کے بسیط ابر اور وقفے وقفے سے بارش کا امکان برقرار ہے ،علاقوں میں ابر رحمت زحمت بھی بن گئی،بیشتر علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہوگیا۔
سب سےزیادہ نشترٹاؤن میں178ملی میٹربارش ریکارڈ,پانی والاتالاب میں167ملی میٹربارش ریکارڈ,واساہیڈآفس گلبرگ میں 141ملی میٹربارش ریکارڈ,اقبال ٹاؤن میں162ملی میٹربارش ریکارڈ,سمن آباد149،جوہرٹاؤن میں133ملی میٹربارش ریکارڈ,قرطبہ چوک 139،جیل روڈ پر119ملی میٹربارش ریکارڈ,لکشمی چوک133،اپرمال121،مغلپور میں127ملی میٹربارش ریکارڈ,چوک ناخدا131،تاجپورہ میں117ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔
مسلسل بارش کے باعث شہر میں ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے اور شہریوں کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔لاہور کے علاقے فیصل ٹاؤن سنٹر فلیٹس میں درخت گاڑی پر گر گیا، حادثے میں بجلی کی تاریں بھی ٹوٹ گئیں۔
شہرمیں طوفانی بارش کے دوران مختلف مقامات پر چھتیں گرنے سے2 شہری جاں بحق، 8 شہری زخمی ہو گئے۔سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں نے زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق اچھرہ گنج بخش روڈ ، باڑے کی چھت گرنے سے 32سالہ رفاقت اور45 سالہ احسن زخمی ہوا،نشتر کالونی، چھت گرنے سے 42سالہ نبیلہ ، 22سالہ طاہرہ بشیرزخمی ، 50 سالہ بشیرجاں بحق ہوگیا۔اندرون ٹیکسالی گیٹ چھت گرنے سے 60سالہ راشدہ بی بی زخمی ہوئیں۔
ریلوے اسٹیشن کے قریب چھت گرنے سے 2سالہ بچی زینب جاں بحق ہوئی جبکہ 25 سالہ بشریٰ بی بی ،45سالہ افضل،4سالہ عبدالوحید زخمی ہو گیا۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اس دوران چند مقامات پر تیز اور موسلادھار بارش ہونے کی بھی توقع ہے۔شیخوپورہ، قصور، منڈی بہاؤالدین، چنیوٹ، اوکاڑہ، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور ننکانہ صاحب میں بارش کا امکان ہے۔
چنیوٹ، فیصل آباد، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، بھکر، لیہ، ملتان، خانیوال، بہاولپور، بہاولنگر، کوٹ ادو، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان، ڈیرہ اسماعیل خان، وزیرستان اور بنوں میں بارش ہونے کی توقع ہے۔
بلوچستان میں بارکھان، کوہلو، موسی خیل، ڈیرہ بگٹی، لورالائی، ژوب، خضدار اور گرد و نواح میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور شدید حبس رہنے کاامکان ہے۔