ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت پنجاب اور ایف بی آر نے افسران تقرر و تبادلے کردیے

حکومت پنجاب اور ایف بی آر نے افسران تقرر و تبادلے کردیے
کیپشن: Transfer posting
سورس: web desk
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصرکھوکھر/کلیم اختر: حکومت پنجاب نے چار افسران کے تقرر و تبادلے کر دیئے جبکہ ایف بی آر نے بھی پاکستان کسٹمز سروس کے افسران کے تقرر و تبادلے کئے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق پنجاب حکومت نے چار افسران کے تقرر وتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں، زوبدہ مبشر کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ خزانہ تعینات کردیاگیا ہے، عامر شاہین رانجھا کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ خزانہ لگا دیا گیا ہے ۔

عبدالقدیر کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ بلدیات اور عزوبہ عظیم کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ فوڈ تعینات کیا گیا ہے۔ محکمہ سروسز نے تعیناتیوں کے حوالے سے باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیاہے۔

دوسری جانب پاکستان کسٹمز سروس کے افسران کے تقرر و تبادلے بھی کئے گئے ہیں،   ایف بی آر نے گریڈ 18 سے 20 تک کے افسران کے تبادلوں کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا،گریڈ 19 کے محمد رضا کو سیکرٹری بورڈ آف ریونیو لگا دیا گیا،ثمیرہ مستنصر تارڑ کو ایڈیشنل کلکٹر ایجوڈیکشن لاہور لگا دیا گیا۔

معین افضل علی کو ایڈیشنل ڈائریکٹر ٹرانزت ٹریڈ کراچی رپورٹ کرنے کا حکم جاری کر دیا،محمد رضوان کو بطور ایڈیشنل ڈائریکٹر انٹیلیجنس اینڈ انویسٹیگیشن لاہور رپورٹ کرنے کا حکم جاری،ثاقب الرحمن کو ایڈیشنل کلکٹر اپریزمنٹ ویسٹ لاہور میں لگا دیا گیا۔

عمر بن ظفر کو سیکرٹری لیگل کسٹمز ایف بی آر ہیڈ کوارٹر اسلام آباد رپورٹ کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا،اسکے علاوہ دیگر افسران کے بھی مختلف شہروں میں تقرر و تبادلے کیے گئے ہیں۔