شاہد آفریدی کی بیٹی نے شادی اور ولیمے پر کتنے لاکھ کا جوڑا پہنا؟

شاہد آفریدی کی بیٹی نے شادی اور ولیمے پر کتنے لاکھ کا جوڑا پہنا؟
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی اقصیٰ آفریدی کی رخصتی کی تقریب گزشتہ جمعہ کی شب اور ولیمہ اتوار کی رات منعقد کیا گیا تھا ۔

اقصی آفریدی کی شادی اور ولیمے کی تصاویر سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں، ان تصاویر میں اقصیٰ کو بارات کیلئے خوبصورت لال لہنگے میں جب کہ ولیمے پر سلور اور لائٹ گرے رنگ  کی خوبصورت لانگ میکسی میں دیکھا جاسکتا ہے۔

بارات کے روز اقصیٰ آفریدی کے لال عروسی لہنگے پر گولڈن اور سلور سے مزین خوبصورت کام نے چار چاند لگادیے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں اقصیٰ آفریدی کی رخصتی کا جوڑا جتنا خوبصورت تھا اتنا ہی قیمتی بھی تھا ؟ جی ہاں! نکاح کے موقع پر اقصیٰ آفریدی نے ’ریپبلک ویمنز ویئر بائی ثناء سکندر خان‘ کا جوڑا زیب تن کیا تھا۔ برانڈ کے مطابق اقصیٰ آفریدی کے نکاح کے جوڑے کی قیمت ساڑھے 7 لاکھ ہے۔

Ansa Awais

Content Writer