(سٹی42)پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا معاملہ، چیف الیکشن کمشنر نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔
ہنگامی اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کیلئے کئے گئے انتظامات ،فوری انعقاد پر غور کیا جائے گا،صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب سعید گل مہمند ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حامد خان اور 4صوبائی ممبرز کو بھی مدعو کیاگیا۔