ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چینی کی فی کلو قیمت میں بڑا اضافہ

Sugar price in Quetta increased, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کوئٹہ میں چینی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے کا اضافہ  ہوگیا اور  آٹے کی قیمت میں بھی اضافہ واپس نہیں لیا جاسکا۔

کوئٹہ میں چینی کی فی کلو قیمت 135سے بڑھ کر 140روپے ہوگئی۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق نواحی علاقوں میں چینی 145 روپےکلو میں بھی فروخت کی جارہی ہے۔


کوئٹہ شہر میں20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2650 سے بڑھ کر 2720 روپے ہوگئی۔

فلور ملز مالکان کا کہنا ہے کہ محکمہ خوراک کی جانب سےسرکاری آٹے اور گندم کی فراہمی بند ہے، آٹےکی قیمت میں اضافہ گندم کی قلت اورقیمت میں اضافے کی وجہ سے ہوا۔

محکمہ خوراک بلوچستان کے مطابق اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت میں اضافہ ہوا، سندھ حکومت نےگندم کی نقل وحرکت پرپابندی ہٹادی ہے، چند روز میں صورتحال بہتر ہوجائے گی۔

محکمہ خوراک کے حکام کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں اگست کے وسط سےسرکاری آٹےاور گندم کی فراہمی شروع کریں گے۔