عید الاضحیٰ پر ملکی سیاست بارے شیخ رشید کا بڑا دعویٰ

عید الاضحیٰ پر ملکی سیاست بارے شیخ رشید کا بڑا دعویٰ
کیپشن: sheikh Rasheed
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب میں ملکی سیاست کے حوالے سے اہم فیصلے ہو رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نماز عید کی ا دائیگی کے بعد مدرسہ تعلیم القرآن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ 17 جولائی کے بعد ملکی سیاسی منظر نامہ تبدیل ہوجائے گا۔ سعودیہ میں ملکی سیاست کے حوالے سے اہم فیصلے ہورہے ہیں، سب اتفاق کرچکے میاں نواز شریف ابھی نہیں مانے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ساری قوم کو عید قرباں مبارک ہو۔ مہنگائی کی وجہ سے جو قربانی ادا نہیں کرسکے، اللہ ان کی مجبوری کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔ 17 جولائی کو اگر خلائی، فضائی موسم اثرانداز نہ ہوئے تو سیاسی منظر نامہ بدل جائے گا۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں بعض پوسٹنگز پر اختلافات ہوچکے ہیں۔ سعودیہ میں اہم سیاسی مشاورت ہوئی ہیں، شہباز شریف، آصف زرداری اور فضل الرحمان ایک پیج پر ہیں، نواز شریف ذرا بدلے بدلے ہیں۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ جن پر فرد جرم لگنی تھی، ان کو وزیراعظم لگا دیا گیا۔یہ دو سے تین دن سعودیہ میں اہم ہیں۔ حاجیوں سے کہوں گا دو دو کنکریاں ساتھ لے کر آئیں پاکستان میں دو شیطانوں کو مارنی ہیں۔ بعد ازاں شیخ رشید نے لال حویلی میں اونٹ کی قربانی کی۔