نام نہاد پروموشن فارم جعلی قرار

نام نہاد پروموشن فارم جعلی قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( جنید ریاض ) لاہور بورڈ نے سوشل میڈیا پر مختلف تعلیمی اداروں و اکیڈمیز کی جانب سے طلبا و طالبات کی پرموشن کیلئے نام نہاد پروموشن فارم کو جعلی قرار دے دیا۔

لاہور بورڈ حکام کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق مختلف تعلیمی اداروں و اکیڈمیز کی طرف سے طلبا و طالبات کی پرموشن کیلئے نام نہاد پروموشن فارمز جاری کئے گئے ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ پرموشن فارمز کے ذریعے بچوں کی تصاویر، شناختی کارڈ نمبر اور مختلف دستاویزات بورڈ آفس کے نام پر مانگے جا رہے ہیں لہذا والدین اور طلباء پرموشن فارم پر اپنی معلومات دینے سے گریز کریں۔

بورڈ حکام کا مزید کہنا ہے کہ تاحال لاہور بورڈ کی جانب سے میٹرک یا انٹرمیڈیٹ کے لیے کسی قسم کا کوئی فارم یا اطلاعات جاری نہیں کی گئی ہیں۔ سوشل میڈیا اور اکیڈمیز کی طرف سے جاری کردہ فارم بوگس اور خود ساختہ ہیں۔ والدین اور طلبہ و طالبات ایسے کسی بھی فارم پر فیس یا دستاویزات جمع کروانے سے گریز کریں۔

دوسری جانب ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے موبائل سکولز تیار کرنے کے لیے کام شروع کردیا۔ پہلے مرحلے میں ضلع لاہور کی پانچ تحصیلوں میں ایک، ایک موبائل بس فراہم کی جائے گی۔ ایک موبائل سکول میں 30 بچوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی۔ سی ای او ایجوکیشن پرویز اختر خان کا کہنا ہے کہ سکول کھلنے سے قبل موبائل سکول تیار کرلیے جائیں گے۔ دوسرے مرحلے میں مزید پانچ موبائل سکول تیار کیے جائیں گے۔