عیدالاضحیٰ پر کتنی چھٹیاں ہوں گی؟ حکومت کا فیصلہ سامنے آگیا

عیدالاضحیٰ پر کتنی چھٹیاں ہوں گی؟ حکومت کا فیصلہ سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ (سٹی 42 ) عیدالاضحیٰ کے تین دن ہی سرکاری طور پر تعطیلات ہوں گی، ملک بھرمیں عید الاضحیٰ جمعے کو ہونے کی صورت میں حکومت کی جانب سے صرف ایک چھٹی دیئے جانے کا امکان ہے کیونکہ ہفتہ اوراتوار کو معمول کی سرکاری چھٹی ہوتی ہے۔

کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئےوفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ پر   تین دن سرکاری چھٹیاں دینے کا فیصلہ کیا ہے، رواں برس عیدالاضحیٰ جمعے کے روز ہونے کا امکان ہے، عید کی تین تعطیلات میں سے دو ہفتہ اور اتوار  کی ہوں گی۔وزیراعظم عمران خان نے عوام سے عید الاضحیٰ سادگی سے منانے کی اپیل کردی۔ 

 حکومتی ذرائع کے مطابق عیدالاضحیٰ پر ہر بڑے شہر میں مویشی منڈیاں لگائی جاتی ہیں اور عوامی اجتماعات کے باعث کورونا کے پھیلاؤ میں اضافہ متوقع ہے۔ کورونا وائرس کے پیش نظر غیر ضروری سفر سے روکنے کے لیے اضافی تعطیلات نہیں دی جائیں گی، عید الاضحیٰ کے تین دن ہی سرکاری طور پر تعطیلات ہوں گی، ٹرانسپورٹ پررش سے بچاؤکے لیے بھی انتظامیہ کو ہدایات جاری کر دی گئیں، لاری اڈوں پر سخت چیکنگ، ماسک پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا.

 

ذرائع کے مطابق عید الاضحیٰ کے پیش نظر ملک بھر میں مویشی منڈیاں لگانے کی تیاریاں جاری ہیں، نشترزون کے زیرِ کنٹرول  لاہور کی سب سے بڑی منڈی ایل ڈی اے سٹی میں لگے گی جو 6 ہزار 3 سو کنال اراضی پر مشتمل ہوگی، جہاں 7 لاکھ سے زائد جانوروں کی خریدوفروخت ہوسکے گی۔

واضح رہے کہ عید الاضحیٰ ہر سال قمری مہینہ ذوالحج کی دس تاریخ کو منائی جاتی ہے، عید کی نماز کے بعد صاحب حیثیت مسلمان سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئےاللہ کی راہ میں جانور قربان کرتے ہیں۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ اس سال عید الاضحیٰ 31 جولائی بروز جمعہ کو ہو گی۔

 

خیال رہے کہ حکومت نے عید الفطر پر 6 چھٹیوں کا اعلان کیا تھا،  عید کی چھٹیاں ختم ہوتے ہی کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا۔

Sughra Afzal

Content Writer