پاکستان میں کورونا سے مزید 61 اموات، 3359 نئے کیس سامنے آگئے

پاکستان میں کورونا سے مزید 61 اموات، 3359 نئے کیس سامنے آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان میں کورونا وائرس کے حملے جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 61 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہزار 983 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 24 ہزار 333 کورونا ٹیسٹ کئے گئے،اب تک ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا کے 14 لاکھ 91 ہزار 437 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مزید 3 ہزار 359 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس وقت ملک میں کورونا کے مصدقہ متاثرین کی کل تعداد 2 لاکھ 40 ہزار 848 ہے، ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 90 ہزار 554 ہے جبکہ ایک لاکھ 45 ہزار 311 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

این سی او سی ملک میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں ہیں، سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 99 ہزار 362 ہوگئی ہے، پنجاب میں 84 ہزار 587، خیبرپختونخوا میں 29 ہزار 52 ، بلوچستان میں 11 ہزار 52، اسلام آباد میں 13 ہزار 731، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 605 اور آزاد کشمیر میں ایک ہزار 459 افراد اس مرض سے متاثر ہوئے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کا شکار مزید 61 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جس کے بعد ملک میں کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 983 ہو گئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مزید 3 ہزار 359 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 61 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ پنجاب میں ایک ہزار 955 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، سندھ میں ایک ہزار 637، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 54 ، اسلام آباد میں 142 ، بلوچستان میں 124 ، گلگت بلتستان میں 31 جب کہ آزاد کشمیر میں 40 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer