جنیدریاض:سوشواکنامک سروےکادورانیہ 3ماہ بڑھادیاگیا، سوشواکنامک سروےپر12ہزارکےقریب اساتذہ ڈیوٹیاں دےرہے۔
اساتذہ نے سروے 31 دسمبر تک مکمل کرنا تھا، اب سروے کی تاریخ 31 مارچ تک بڑھا دی گئی، پنجاب ٹیچرز یونین نے اساتذہ کی سروے ڈیوٹی ختم کرنےکا مطالبہ کردیا۔
پنجاب ٹیچرز یونین کا کہنا تھا کہ مارچ میں طلباکےسالانہ امتحانات شروع ہورہے ہیں، اساتذہ سروے ڈیوٹیاں کرینگے یا بچوں کو پڑھائیں گے،خراب نتائج پر اساتذہ کیخلاف انتقامی کارروائیاں شروع کردی جاتی ہیں۔