شاہ رخ خان نے فلم ’پٹھان‘ کا ٹریلر جاری کردیا

Shah Rukh Khan
کیپشن: Shah Rukh Khan
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اپنی بات اور وعدے کے پابند نکلے اور انہوں نے کہے گئے وقت پر اپنی نئی فلمپٹھانکا ٹریلر سوشل میڈیا پر جاری کردیا۔

شاہ رخ خان کے فوری بعد دو منٹ سے بھی کم وقفے کے دوران جان ابراہم اور اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے بھی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر فلم کا ٹریلر جاری کیا۔تینوں اداکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کچھ ہی منٹس میں فلم کے ٹریلر کو لاکھوں مرتبہ دیکھا گیا۔

اس سے قبل 9 جنوری کو شاہ رخ خان نے سوشل میڈیا پر لکھا تھا کہ آج 11 بجے فلم کا ٹریلر لانچ کیا جائے گا۔واضح رہے کہ ایکشن اور سسپینس سے بھرپور یہ فلم 25 جنوری کو ریلیز ہورہی ہے۔

یاد رہے کہ شاہ رخ خان کی فلم ریلیز سے قبل تنازعات کا شکار بھی ہوچکی ہے۔