ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈی سی نے لاہور میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا

ڈی سی نے لاہور میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد) ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض نے سبزہ زارکی جھگیوں کے بچوں کو قطرے پلا کر  لاہور میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا، ڈی سی لاہور کہتے ہیں کہ 18 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف پانچ روز میں مکمل کرناہے۔

ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شاہد عباس کاٹھیا، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر صدیق احمد،ڈی ایچ او ڈاکٹر فیصل اور دیگر کے ہمراہ پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر پولیو مہم کا افتتاح  کردیا، اس موقع پر ڈی سی لاہور مدثر ریاض نےکہاکہ رواں پولیو مہم میں 18 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، پولیو مہم کل سے شروع ہو رہی ہے، جو 15 جنوری تک جاری رہے گی۔ 

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ فیک رپورٹنگ اورجعلی ڈیٹا کی انٹری پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ،جبکہ ریلوے اسٹیشنز، لاری اڈوں اور شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر ٹیمیں موجود رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ پولیو قطروں کیساتھ وٹامن اے کے قطرے بھی بچوں کو پلائے جائیں گے۔

 دوسری جانب چیف سیکرٹری پنجاب انسداد پولیو مہم کامیاب بنوانے کیلئے میدان میں آ گئے، جواد رفیق ملک نے ڈی سی لاہور کو 100 فیصد پولیو ٹارگٹ پورے کرنے کی ہدایت کردی،چیف سیکرٹری نےآئی جی پولیس کو بھی ہدایات جاری کی ہیں کہ پولیس کی جانب سے پولیو ٹیموں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے۔

Sughra Afzal

Content Writer