(سٹی42) شوبزانڈسٹری کی مشہور اداکارہ نوین نے شادی کے بارے خواتین کو ایک پیغام جاری کیا جس پر سننے اور قارئین نے ان کی خوب کلاس لی ،کڑی تنقید کرتے کہا کہ نوین نے اپنا گھر برباد کیا اور اب انہیں اس بات کا خیال آگیا۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ نوین وقار جو کہ متعدد ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہے جس پر ان کے کام کو سراہا گیا اور مزید سیریل میں کام کررہی ہیں، اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں اداکارہ نے شادی کے بارے ایک بیان دیا، انسٹاگرام پر ایک لائیو سیشن کے دوران ازدواجی زندگی سے متعلق بات کرتے ہوئے خواتین کو مشورہ دیا کہ غلط انسان سے شادی کرنے سے اچھا ہے کہ آپ سنگل رہیں اور خوش رہیں۔
صارفین کی طرف سے اداکارہ کے وائرل ہونے والے اس بیان پرشدید تنقید کی جا رہی ہے۔صارفین کا کہناتھا کہ اداکارہ نے اپنے پہلے شوہر کا گھر برباد کیا اور اس سب کے بعد بہت دیر سے انھیں اس بات کا خیال آیا۔فیس بک کی ایک صارف نے اداکارہ سے سوال کیا کہ بطور شوہر سارے مرد ہی کیوں غلط ہوتے ہیں، بیوی غلط نہیں ہو سکتی کیا؟
واضح رہے کہ اداکارہ نوین وقار ڈرامہ انڈسٹری میں ادکاری کے علاوہ بطور آر جے اور وی جے بھی کام کر چکی ہیں، نوین وقار نے 2012 میں اداکار اور کامیڈین اظفر علی کے ساتھ کیرئیر کے ابتدائی دنوں میں شادی کی، یہ اداکار اظفر علی کی دوسری اور نوین وقار کی پہلی شادی تھی تاہم 2015 میں اداکار جوڑی میں علیحدگی ہو گئی تھی۔ شادی کی ناکامی کے بعد اداکارہ نوین وقار نے اب تک شادی نہیں کی۔