رائل پارک (زین مدنی ) وزیر اعظم عمران خان نے پاکستانی آئی معروف ترک ڈارمہ سیریز ارطغرل غازی کی بانی ٹیم سے ملاقات کی، ملاقات میں عمران خان نے فلم اور ڈرامہ انڈسٹری پر زور دیا کہ مغرب سے متاثر نوجوان نسل کو اپنی اصل ثقافت سے روشناس کرایا جائے۔
ملاقات میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز، وفاقی وزیر شہر یار آفریدی سمیت پاک ترک فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔ ملاقات میں تحریکِ خلافت کے مشہور کرداد ترک لالہ پر پاک ترک اشتراک سے مجوزہ ٹیلی ویژن سیریز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم عمران خان نے اس موقع پر کہا کہ برصغیرمیں مسلمانوں کا دور سنہری تھا مگر افسوس کہ نوجوان نسل کو اس بارے میں کچھ علم ہی نہیں، اس سنہری دور پر فلم اور ڈرامہ بنا کر مخالفین کا پراپیگینڈا ناکام بنایا جائے۔
شہریار آفریدی نے اجلاس کو ترک لالہ کے تحریک خلافت کیلئے اہم کردار اور ترکی میں ان کی اہمیت پر آگاہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ڈرامے 80 کی دہائی تک پوری دنیا میں اپنی پہچان آپ تھے۔ کمال تیکدین نے وزیراعظم عمران خان کا پاکستان میں ترک ڈراموں کونشر کرنےکا اقدام قابل ستائش قرار دیا اور کہا کہ عمران خان اور ترک صدر اردوان کا ویژن ایک ہے۔