بجلی بریک ڈاؤن کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل

بجلی بریک ڈاؤن کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شاہد ندیم سپرا) گزشتہ رات لاہور سمیت ملک بھر میں ہونے والے بجلی کے بریک ڈاؤن کی تحقیقات کیلئے نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی نے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی۔

ایم ڈی این ٹی ڈی سی انجینئر ڈاکٹر خواجہ رفعت حسن نے بجلی کے بریک ڈاؤن کی تحقیقات اور وجہ معلوم کرنے کیلئے ہائی لیول کمیٹی تشکیل دے دی ہے، کمیٹی کے کنوینر جنرل منیجر جی ایس او ملک جاوید جبکہ ممبرز میں جی ایم ٹیکنیکل عباس میمن، چیف انجینئر پروٹیکشن اینڈ کنٹرول عاطف مجیب عثمانی اور چیف انجینئر نیٹ ورک آپریشن سجاد احمد شامل ہیں۔

ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق گزشتہ رات گڈو کے مقام پر این ٹی ڈی سی کے پانچ سو کے وی سرکٹ میں فنی خرابی پیدا ہوئی جس کی وجہ سے سسٹم کی فریکونسی اچانک صفر ہو گئی، فریکونسی ڈاؤن ہونے کی وجہ سے تمام پاور ہاؤس بند ہو گئے، منگلا وتربیلا سے بھی بجلی کی پیدوار بند ہو گئی، جس کی وجہ سے ملک بھر میں بریک ڈاون ہو گیا اور  صارفین بجلی سے محروم ہوگئے۔

ترجمان این ٹی ڈی سی کا کہنا ہے کہ تربیلا پاور ہاؤس کے تین یونٹس چلا دیئے گئے ہیں، لاہور میں بجلی بحال کردی گئی ، فیصل آباد کے آدھے شہر میں بجلی آ چکی ہے جبکہ ملتان میں بجلی کا نظام شروع ہو چکا تھا ، کراچی میں چار سو میگا واٹ کی سپلائی شرو ع کر دی گئی ہے ، مزید چند گھنٹوں میں پورا سسٹم آن لائن آجائے گا ۔

Sughra Afzal

Content Writer