قائد اعظم ٹرافی کی فاتح ٹیم کے فزیکل فٹنس ٹیسٹ کل ہوں گے

قائد اعظم ٹرافی کی فاتح ٹیم کے فزیکل فٹنس ٹیسٹ کل ہوں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہباز علی) سینٹرل پنجاب کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے فزیکل فٹنس ٹیسٹ کل ہوں گے، احمد شہزاد اور فہیم اشرف کے ٹیسٹ بعد میں لئے جائیں گے۔

قائد اعظم ٹرافی کی فاتح سینٹرل پنجاب فرسٹ الیون کے کھلاڑیوں کے فزیکل فٹنس ٹیسٹ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہوں گے۔ سینٹرل پنجاب ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ دوسری صوبائی ٹیموں میں شامل لاہور اور گرد ونواح کے کھلاڑیوں کے ٹیسٹ بھی ہوں گے جبکہ بنگلہ دیش پریمئر لیگ کھیلنے والے سینٹرل پنجاب کے آل راؤنڈر فہیم اشرف اور بلے باز احمد شہزاد کے ٹیسٹ 21 اور 22 جنوری کوہوں گے۔

ٹیسٹ کپتان اظہر علی اور سینٹرل پنجاب کے کپتان بابر اعظم کے فٹنس ٹیسٹ سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کے ساتھ ہو چکے ہیں۔  پی سی بی اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ یاسر ملک کھلاڑیوں کے ٹیسٹ لیں گے۔

ذرائع کے مطابق فٹنس کا معیار برقرار نہ رکھنے والے کھلاڑیوں کو ماہانہ 15 فی صد کٹوتی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer