ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نجی یونیورسٹیز کے طلبہ و طالبات کے لئے بری خبر

نجی یونیورسٹیز کے طلبہ و طالبات کے لئے بری خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رحان گل) محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے یو ایم ٹی ، این سی بی اے اینڈ ای، قرشی یونیورسٹی اور ہجویری یونیورسٹی کے غیر قانونی سب کیمپسز بند کرنے کا حکم دے دیا۔
محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق قرشی یونیورسٹی کے اجمیر ٹاؤن اور فیروزپور روڈ سب کیمپسز بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، نیشنل کالج آف بزنس ایڈمنسٹریشن اینڈ اکنامکس کے رحیم یار خان، بہاولپور، گجرات اور سیالکوٹ سب کیمپسز، ہجویری یونیورسٹی کا شیخوپورہ سب کیمپس اور یونیورسٹی آف مینجمنٹ ٹیکنالوجی کا سیالکوٹ سب کیمپس بند کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

متعلقہ یونیورسٹی انتظامیہ کو ان غیر قانونی سب کیمپسز میں داخلے فوری روکنے کی ہدایت کی گئی ہے، جون2020سے مزید داخلے نہیں کئے جائیں گے،واضح رہے مذکورہ سب کیمپسز گورنر پنجاب کی منظوری کے بغیر چل رہے تھے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer