ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مہوش حیات ایران امریکا کشید گی پر عمران خان کے موقف کی معترف

مہوش حیات ایران امریکا کشید گی پر عمران خان کے موقف کی معترف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (زین مدنی ) اداکار ہ مہوش حیات نے ایران امریکا تنازع پر وزیر اعظم عمران خان کے موقف کی تعریف کردی۔

 ایران امریکا تنازع میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے عمران خان نےوزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ایران، سعودی عرب اور امریکا کا دورہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نے فوج کے سربراہ جنرل باجوہ سے کہا ہے کہ وہ متعلقہ فوجی رہنماوں سے بھی رابطہ کریں اور انہیں واضح پیغام دیں کہ پاکستان قیامِ امن کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے تاہم وہ دوبارہ کبھی کسی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا۔

مہوش حیات نے عمران خان کے اس موقف کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ عمران خان کے اس موقف نے اس بات کا ثبوت دیا ہے کہ وہ ایک ریاست کی قیادت کرنے کے لیے بہترین ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ تاریخ سے پتہ چلتا ہے کہ تنازعات میں پاکستان کو ہمیشہ گھسیٹا جاتا ہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ پھر آخر میں سب سے زیادہ  کسے برداشت کرنا پڑتا ہے؟ اپنے ٹوئٹ کے آخر میں انہوں نے ہیش ٹیگ IranVs USA کا استعمال بھی کیا۔ یاد رہے کہ مہوش حیات آج کل سیاسی طور پر ٹوئٹر پر متحرک ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer