ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اقرا عزیز 50 کروڑ کیلئے سب کچھ چھوڑنے کو تیار

اقرا عزیز 50 کروڑ کیلئے سب کچھ چھوڑنے کو تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (زین مدنی ) اداکارہ اقرا عزیز  ڈرامہ "جھوٹی" کے کردار میں 50 کروڑ کیلئے سب کچھ  چھوڑنے پر تیار ہوگئیں۔

ایک انٹرویو کے مطابق اقرا  عزیز نے اپنے نئے ڈرامے جھوٹی کے کردار سے متعلق کہا کہ نمرا کا کردار بہت منفرد ہے کیوں کہ ہر کوئی تو جھوٹ بولتا ہے لیکن یہ لڑکی اس طرح کی ہے کہ جو مسلسل جھوٹ بولتی ہے، لڑتی ہے بحث کرتی ہے اور ڈھیٹ بن کر سامنے کھڑی بھی رہتی ہے، حتی کہ اتنی خود غرض ہے کہ اپنی خواہشات کو پورا کرنے کے لئے کچھ بھی کر گزرتی ہے۔

  اقرا عزیز نے یہ بھی کہا کہ اس ڈرامے کی کہانی میرے پاس تم ہو سے خاصی مختلف ہے لیکن یہ بات بھی سچ ہے کہ میں اس ڈرامے میں ایسی لڑکی کا کردار ادا کر رہی ہوں جو 50 کروڑ روپے کی خاطر سب کچھ چھوڑ دینے کو تیار ہو جاتی ہے،یہ تاثر غلط ہے کہ یہ کردار میرے پاس تم ہو کے کردار سے مماثلت رکھتا ہے،کیوں کہ وہ ڈرامہ رومانوی ہے لیکن میرے اس کردار میں محبت اور رشتوں کا دور تک واسطہ نہیں۔

واضح رہے کہ ڈرامہ جھوٹی میں اقرا عزیز غریب گھرانے کی بیٹی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer