ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل پی جی کی قیمت میں کمی ہوگئی، مگر۔۔۔

ایل پی جی کی قیمت میں کمی ہوگئی، مگر۔۔۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) شہرمیں ایل پی جی کی قیمت میں20 روپے کمی مگراب بھی سرکاری نرخنامے سے25 روپے اضافی نرخوں پر فروخت جاری ہے۔

شہریوں نےضلعی انتظامیہ سے ایل پی جی سرکاری نرخنامے کے مطابق 115 روپے میں فروخت کروانےکا مطالبہ کردیا، شہرکی اوپن مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت میں20 روپے کمی دیکھی گئی ہے۔ جس کے بعد ایل پی جی کی قیمت 140 روپے فی کلوگرام ہوگئی ہے، تاہم اب بھی سرکاری نرخنامے کے مطابق ایل پی جی کی فروخت کویقینی نہیں بنایا جاسکا، اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت115 روپے فی کلوگرام متعین کی گئی ہے۔

شہرمیں ایل پی جی کا کمرشل سلنڈر 1 ہزار 112 روپے اضافی قیمت میں فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ گھریلو سلنڈر3 سو روپے اضافی نرخوں پر فروخت ہورہا ہے۔ شہریوں نے مہنگے داموں ایل پی جی کی فروخت پراوگرا اور ضلعی انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہےکہ ایل پی جی مافیادونوں ہاتھوں سےلوٹ رہا ہے مگرکوئی نوٹس لینے والانہیں۔ 

Shazia Bashir

Content Writer