اسلام آباد میں گاڑیاں رجسٹرڈ کرانے والے ہوشیارہوجائیں

اسلام آباد میں گاڑیاں رجسٹرڈ کرانے والے ہوشیارہوجائیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  سٹی42: پنجاب میں گاڑی چلے گی توٹوکن ٹیکس بھی پنجاب میں جمع کروانا ہوگا، پنجاب کے ڈومیسائل کے حامل شہریوں کی گاڑیاں وفاق اوردوسرے صوبوں میں رجسٹرڈ نہ کرنے کیلئے محکمہ ایکسائز نے قانون میں ترمیم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

 رجسٹریشن فیس اورٹوکن ٹیکس بچانے کیلئےاسلام آباد میں گاڑیاں رجسٹرڈ کرانے والے ہوشیارہوجائیں، کیونکہ محکمہ ایکسائز نے پنجاب کے شہریوں کے نام پروفاق میں رجسٹرڈ گاڑیوں کے مالکان سے ٹوکن ٹیکس وصولی کی ٹھان لی ہے۔  ڈی جی ایکسائزاکرم اشرف گوندل کا کہنا ہے کہ دوسرے صوبوں اوروفاق میں پنجاب کے شہریوں کی رجسٹرڈ گاڑیوں سے ٹوکن ٹیکس لینےکیلئےانٹرپروونشل کمیٹی میں معاملہ اُٹھایا ہے۔

کمیٹی میں معاملہ حل نہ ہونےپرقانون میں ترمیم کرکے ٹوکن ٹیکس ہرصورت میں وصول کریں گے، کیونکہ پنجاب کی گاڑیاں وفاق یادوسرے صوبوں میں رجسٹرڈ ہوتی ہیں لیکن پنجاب کی سڑکوں پرہی رواں دواں رہتی ہیں۔

 اس لیے ایسے گاڑی مالکان سےٹوکن ٹیکس کی وصولی کیلئےلائحہ عمل تیارکر رہے ہیں جبکہ دوسرے صوبوں کوپنجاب کے ڈومیسائل والی گاڑیوں کورجسٹرڈ نہ کرنے کے حوالے سے بھی ایک میٹنگ ہوچکی ہے۔      

Shazia Bashir

Content Writer