ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرپل لائن میٹرو ٹرین منصوبے کیخلاف متعلقہ محکموں کو نوٹس ارسال

پرپل لائن میٹرو ٹرین منصوبے کیخلاف متعلقہ محکموں کو نوٹس ارسال
کیپشن: City42 -Purple Line Train Project
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) پنجاب حکومت کے پرپل لائن میٹرو ٹرین منصوبے کے خلاف متعلقہ اداروں کے سربراہوں کو نوٹس بھجوا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل ایکٹوزیم پینل کے چیئرمین محمد اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے پرپل لائن میٹرو منصوبے کے خلاف نوٹس وزیر اعلی پنجاب سمیت دیگر متعلقہ حکومتی محکموں کے سربراہان کو بھجوایا گیا۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ منصوبے کے پی سی ون اور اس پر آنے والے اخراجات سمیت متعلقہ محکموں کی منظوری کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔ 200 ارب کے منصوبے پر قومی پیسے کا ضیاع کیا جارہا ہے، اورنج لائن منصوبے سے ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہوا۔ آلودگی سے شہری مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔

 نوٹس میں اعتراض اُٹھایا گیا ہے کہ پرپل منصوبے سے آلودگی اور اسموگ میں خطرناک حد تک اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔ اگر پرپل منصوبے کی تفصیلات فراہم نہ کی گئی تو اس منصوبے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔

مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں