(جنید ریاض)تعلیمی کارکردگی یا اعدادوشمار کا ہیر پھیر، پنجاب کے سکولوں کی تعلیمی کارکردگی میں لاہور چند ماہ میں 30 ویں سے ساتویں نمبر پر آگیا۔ تعلیمی در جہ بندی میں اوکاڑہ پہلے بھکر دوسرے اور جہلم تیسری تیسرے نمبر پر رہا۔
سی ایم روڈ میپ، پی ایم آئی یو نے صوبہ بھر میں کے سکولوں کی تعلیمی کارکردگی پر درجہ بندی رپورٹ جاری کر دی۔ ضلع لاہوراس سے قبل 30 ویں پوزیشن پر تھا اب ساتویں نمبر پر آگیا۔ حافظ آباد چوتھی، اٹک پانچویں، لیہ چھٹی، چکوال آٹھویں، ٹوبہ ٹیک سنگھ نویں اور گجرات دسویں پوزیشن پر ہے۔
رپورٹ کے مطابق شیخورہ بارہویں، جھنگ تیرہویں، خانیوال چودہویں، ساہیوال پندہوریں، پاکپتن سولہویں اور ملتان سترہویں نمبر پر ہے جبکہ ننکانہ اٹھارویں، سرگودھا انیسویں، وہاڑی 20 ویں، بہاوپور اکیسویں، چنیوٹ22 ویں ، فیصل آباد 23 ویں اور ڈی جی خان آخری نمبر پر آگیا۔