ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انٹر بورڈ گرلز سپورٹس گالا کا آغاز ،وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نےا افتتاح کیا

 انٹر بورڈ گرلز سپورٹس گالا کا آغاز ،وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نےا افتتاح کیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لاہور تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام انٹر بورڈ گرلز سپورٹس گالا کا آغاز ہو گیا، پشاور ، مردان ، سوات، سکھر ، حیدرآباد ، لاڑکانہ،لاہور ، راولپنڈی ، ساہیوال ، سرگودھا اور فیڈرل بورڈ کی ٹیمیوں نے شرکت کی ،سپورٹس گالا کی تقریب  میں صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے خصوصی شرکت کی اور کھیلوں کا افتتاح کیا۔

 آئی بی سی سی کے چیئرمین بشیر ملہ ، اسپیشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن رانا تجمل حسین ،  ایڈیشنل سیکرٹری بورڈز نعمان جمیل،سیکرٹری  لاہور بورڈ رضوان نذیر اور ڈائریکٹر آئی بی سی سی لاہور عثمان نے  سپورٹس گالا  میں  شرکت کی۔کھیلوں میں پہلی پوزیشن پر 2 لاکھ، دوسری پر 1 لاکھ اور تیسری پوزیشن پر 50 ہزار روپے انعام دیا جائے گا۔

اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا کہ ہمارا مقصد طالبات کو کھیلوں کے یکساں مواقع فراہم کرنا ہے۔

 سیکرٹری لاہور بورڈ رضوان نذیر کا کہنا تھا کہ26 سال بعد اس ایونٹ کی میزبانی لاہور بورڈ کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔