سعید احمد: پاکستان ریلوے نے لاہور سے کراچی، کوئٹہ، راولپنڈی اور دیگر شہروں کے لیے روانہ ہونے والی مسافر ٹرینوں کے اوقاتِ کار جاری کر دیے ہیں۔
ریلوے ذرائع کے مطابق قراقرم ایکسپریس کراچی کے لیے سہ پہر 3 بجے لاہور سے روانہ ہوگی، جبکہ پاک بزنس ایکسپریس رات 12 بج کر 15 منٹ پر کراچی کے لیے روانہ ہوگی۔ اسی طرح عوام ایکسپریس کراچی کے لیے رات 11 بج کر 25 منٹ پر لاہور سے روانہ ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی ایکسپریس نو گھنٹے کی تاخیر کے بعد اگلے دن علی الصبح 3 بجے لاہور سے روانہ ہوگی، جبکہ میانوالی ایکسپریس رات 1 بجے لاہور سے اپنی منزل کے لیے روانہ ہوگی۔