ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئے آئی جی پنجاب پر عدالتی حکم عدولی کا الزام،وضاحت طلب

نئے آئی جی پنجاب پر عدالتی حکم عدولی کا الزام،وضاحت طلب
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : نئے آئی جی پنجاب پر عدالتی حکم عدولی کا الزام, ہائیکورٹ نے آئی جی راؤ عبد الکریم کو توہین عدالت کی درخواست پرنوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کرلی۔

آئی جی پنجاب راؤ عبد الکریم کے خلاف پہلی توہینِ عدالت کی درخواست ہے۔جسٹس شاہد کریم نے سابق کانسٹبلان محمد عاطف اور جمشید اقبال کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ 9 اگست 2024 کو پولیس کانسٹبل بھرتی ہوئے ۔ 21 مئی 2025کو کانسٹبل کی بھرتی کا آرڈر واپس لے لیا گیا۔ سی سی پی او ، آئی جی پولیس کو داد رسی کیلئے اپیلیں کیں مگر شنوائی نہ ہوئی ۔ درخواست گزاروں کے مطابق پولیس افسران سے داد رسی نہ ہونے پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا ۔
ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو زیرالتوا درخواست پر فیصلے کا حکم دیا۔ 21 اکتوبر 2025کو عدالت نے آئی جی کو زیرالتوا درخواست پرتین ہفتوں میں فیصلےکا حکم دیا۔آئی جی پنجاب نے عدالتی حکم پر تاحال عمل درآمد نہیں کیا۔۔عدالتی حکم پر عمل نہ ہونا صریحاً عدالتی حکم عدولی کے زمرے میں آتا ہے، درخواست میں استدعا کی گئی کہ آئی جی پنجاب راؤ عبد الکریم کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Ansa Awais

Content Writer