سٹی42: پاکستان کے فارغ مفتی عبدالقوی نے انڈیا کی فارغ اداکارہ راکھی ساونت کی اپنے متعلق بظاہر استہزائیہ ذو معنی گفتگو کو لے کر ذو معنی اور شعائرسلام کے خلاف گفتگو شروع کر دی ہے جو کسی طرح رکنے میں نہیں آ رہی۔ اپنی حالیہ میڈیا اپئیرنس میں مفتی قوی نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے راکھی ساونت کے نکاح کے پیغام کے بعد "استخارہ" شروع کردیاہے۔ مفتی نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ انہیں پاکستان سے بھی تین خواتین نے اپنی تصاویر بھیجی ہیں جو باشرع اور با سیرت ہیں، مفتی نے ان خواتین سے بھی "نکاح" کا پیغام آنے کی صورت میں اس کو "دیکھنے" کا عندیہ دیا۔
مفتی قوی نے ملتان میں روہی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ضد کی کہ ان کا انڈیا کی فارغ اداکارہ راکھی ساونت کو نکاح کا آن ائیر پیغام دینا ٹھیک کام ہے۔ مفتی نے کہا، میں نے راکھی ساونت کو نکاح کا پیغام بھیجا ہے کوئی غلط کام نہیں کیا۔
راکھی ساونت نے پاکستانی اینکر متیرا کے ساتھ لائیو شو میں مفتی قوی کا تمسخر اڑاتے ہوئے کہا کہ ان کا وزن زیادہ ہے، وہ مجھے پسند تو ہیں لیکن ان کا وزن زیادہ ہے۔ راکھی ساونت نے دکھائی دینے والے تمسخر آمیز انداز سے کہا مفتی صاحب آپ کا وزن بہت زیادہ ہے، میں نازک کلی ہوں، اس تمسخر کو لے کر مفتی قوی اور بھی زیادہ سمجیدہ ہو گئے اور آن ائیر ایسی ناگفتنی کہی جس کو نیوز چینل کو میوٹ کرنا پڑا۔
مفتی قوی نے دعویٰ کیا کہ (راکھی ساونت کی متیرا سے گفتگو نشر ہونے کے بعد) صبح سے ان کو تین پاکستانی خواتین کے فون پر پیغام آ چکے ہیں ، مفتی نے ذو معنی انداز سے بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا،ان تین خواتین کی خوبصورت تصاویر آئیں باشرع اور با سیرت! لیکن میں نے تینوں سے کہا ہے کہ اگر آپ کی طرف سے نکاح کا پیغام ہے تو اس کو دیکھا جا سکتا ہے یکن فی الھال صرف محترمہ راکھی صاحبہ! واضح رہے کہ مفتی قوی پہلے اپنی متنازعہ گفتگوؤں میں یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ وہ شادی کے لئے چار کی حد کو نہیں مانتے۔
اینکر کے ساتھ مزے لے لے کر راکھی ساونت کا ذکر کرتے ہوئے مفتی قوی نے کہا کہ راکھی ساونت نے کہا ہے مفتی صاحب جم کیا کریں،مفتی قوی نے ایک طرف تو یہ کہا کہ اگر راکھی ساونت نے ان سے شادی نہ کی تو وہ شکرانے کے نوافل ادا کریں گے، دوسری طرف انہوں نے کہا کہ راکھی ساونت کو ہنی مون پر جاپان لے جاؤ ں گا۔
مفتی نے راکھی کو اپنی تجویز کا جواب دینے کے لیے تین دن کا وقت دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ "اس مقصد " کے لیے ان کے پاس اور بھی بہت سے نام ہیں۔
راکھی نے ابھی تک مفتی قوی کی تجویز کا سرکاری طور پر جواب نہیں دیا ہے۔
سٹی21 سے نشر ہونے والے متیرا کے شو کے دوران راکھی ساونت نے کہا کہ وہ بھی ایک 'مذہبی شخصیت' کے ساتھ شادی کرنا چاہتی ہیں لیکن انہوں نے قوی کے وزن پر اعتراض کیا۔
غیرمتوقع دعوے نے پہلے ہی سوشل میڈیا پر ردعمل جنریٹ کیا ہے، اداکارہ کے جواب کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔