عرفان ملک : پنجاب حکومت نے لاہور میں پنجاب فرانزک سائنس ٹرینگ سینٹر بنانے کا فیصلہ کرلیا
فرانزک سائنس ٹریننگ سینٹر کو فرانزک سائنس اتھارٹی کے پہلے ڈی جی ڈاکٹر اشرف طاہر کے نام سے منسوب کیا جائے گا،پاکستان کے پہلے فرانزک ٹریننگ سینٹر کا قیام فرانزک سائنس اتھارٹی کے ساتھ قائم کیا جائے گا،پنجاب حکومت نے فرانزک سائنس ٹریننگ سینٹر کی منظوری دے دی
حکام کے مطابق پاکستان کے پہلے فرانزک سائنس ٹرینگ سینٹر میں فرانزک سائنس کے حوالے سے پڑھایا جائے گا، فرانزک ٹریننگ سینٹر میں تیار ہونے والے سائنس دانوں کو پاکستان کے دیگر صوبوں میں کام کر سکیں گے،پنجاب سمیت ملک بھر کے صوبوں میں فرانزک سائنس لیبارٹریز کا قیام عمل میں لایا جا سکے گا،