ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ کا الیکشن کمیشن کو 90 روز میں الیکشن کرانے کا حکم   

Lahore highcourt,Order,election commission,election,City42
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے انتخابات کی تاریخ دینے کی تحریک انصاف کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا،عدالت نے تحریک انصاف کی درخواست منظور کرلی ۔

عدالت نے الیکشن کمیشن کو 90 روز میں پنجاب اسمبلی کا انتخاب کرانے کا حکم دیدیا،عدالت نے الیکشن کمیشن کو انتخابات کی تاریخ دینے کا حکم دیدیا ،جسٹس جواد حسن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا،جسٹس جواد حسن نے اسد عمر سمیت دیگر کی درخواستوں پر فیصلہ جاری کیا، جسٹس جواد حسن نے کہاکہ عدالت تحریک انصاف کی درخواست منظور کرتی ہے ،الیکشن کمیشن آئین میں دی گئی مدت کے اندر الیکشن کا اعلان کرے۔