ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں 41 ہزار روپے تک اضافہ

موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں 41 ہزار روپے تک اضافہ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) موٹرسائیکل خریدنے کے خواہشمند  افراد کےلئے  انتہائی بری خبر،موٹر سائیکل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سوزوکی پاکستان نے موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں 41 ہزار روپے تک اضافہ کردیا، نئی قیمتوں کا اطلاق 10 فروری سے ہوگا،قیمتوں میں اضافے کے بعد جی ڈی 110 ایس کی قیمت 2 لاکھ 90 ہزار روپے، جی ایس 150 کی قیمت 3 لاکھ 15 ہزار ، جی ایس ایکس 125 کے دام 4 لاکھ 22 ہزار روپے اور جی آر 150 سی سی 4 لاکھ 51 ہزار روپے میں ملے گی۔

 اعلامیے کے مطابق جی ڈی 110 ایس کی قیمت میں 26 ہزار، جی ایس 150 کی قیمت میں 29 ہزار، جی ایس ایکس 125 کے دام میں 38 ہزار جبکہ جی آر 150 کی قیمت میں 38 ہزار روپے کا اضافہ ہوگیا۔

علاوہ ازیں موٹرسائیکل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے پریشان شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں غریب کےلئے سستی سواری خواب بن گئی ہے،آئے دن قیمتوں میں اضافے سے موٹرسائیکل خریدنا عوام کے بس کی بات نہیں رہا،حکام کو چاہیے کہ اس معاملے پر بھی نظر ثانی کی جائے اور موٹرسائیکل کی قیمتوں کو کم کیا جائے۔