ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا سے بچوں کا مستقبل داؤپر۔۔۔والدین پریشان

 کورونا سے بچوں کا مستقبل داؤپر۔۔۔والدین پریشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنیدریاض : کورونا کے باعث سکولوں کا امتحانی نظام تباہ ہوکر رہ گیا ، 50 فیصد حاضری کے باعث 90 فیصد سکولوں میں مڈ ٹرم امتحان ہی منعقد نہ کروائےجاسکے،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی بھی تاحال مڈ ٹرم امتحانات کے حوالےسے تاریخ کا فیصلہ نہ کرسکی،والدین اپنے بچوں کی تعلیمی کارکردگی بارے پریشان ہونے لگے۔
 کرونا کے باعث سکولوں کا امتحانی نظام بری طرح متاثر ہونےلگا۔ تفصیلات کیمطابق کرونا کے باعث 90 فیصد سکولوں میں ابھی تک مڈ ٹرم امتحان ہی منعقد نہ کروائےجاسکے۔ہر سال سکولوں میں دسمبر کے مہینے میں بچوں کا مڈ ٹرم امتحان لیا جاتا تھا۔سکولوں میں ایک دن سکول ایک دن چھٹی کے باعث بچوں کا باقاعدہ مڈ ٹرم امتحان منعقد نہ ہوسکا۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی بھی مد ٹرم امتحانات کے حوالےسے حتمی تاریخ کا فیصلہ نہ کرسکی۔ 

امتحانات نہ ہونے سے اساتذہ کو بچوں کی کارکردگی رپورٹ بنانے میں مشکلات سے دو چار ہیں۔سکولوں میں زیر تعلیم بچوں کی تعلیمی کارکردگی سے والدین بھی غیر متعمین ہیں۔انھوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بچوں کے مڈ ٹرم امتحانات فی الفور منعقد کروائے جائیں۔

اساتذہ کا کہنا ہے کہ مڈ ٹرم امتحانات بچوں کی کارکردگی کو جانچنے کیلئے اہم جزو ہے، مڈ ٹرم امتحانات سے انداز کرکے بچوں کو فائنل ٹرم کی تیاری کروائی جاتی ہے۔