اتوار بازاروں میں دکانداروں کی من مانیاں عروج پر

اتوار بازاروں میں دکانداروں کی من مانیاں عروج پر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( بسام سلطان ) شہر کے مختلف علاقوں میں قائم اتوار بازار شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ہوگئے، قیمتوں میں کچھ زیادہ فرق نہیں جبکہ غیر معیاری مہنگے ٹماٹروں سے شہری پریشان ہیں۔

شادمان اتوار بازار میں آئے خریدار ٹماٹر کے غیر معیاری ہونے اور اس کی بڑھتی قیمتوں سے پریشان دکھائی دئیے، عام مارکیٹ کی نسبت اتوار بازار کے نرخ میں ایک دو روپے سے زائد کا فرق نہیں، غیر معیاری ٹماٹر اور آسمان کو چھوتی قیمتوں پر شہریوں کا شدید رد عمل سامنے آیا۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ اگر اتوار بازار قائم کیے گئے ہیں، تو مارکیٹ کمیٹی قیمتوں پر قابو پائے اور معیار کو بہتر کرے۔