ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بینک کے گارڈ کو قتل کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا: ایس پی کینٹ

بینک کے گارڈ کو قتل کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا: ایس پی کینٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری: ڈیفنس اے پولیس نے بینک کے گارڈ کو قتل کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا، شمالی چھاؤنی پولیس نے جعلی شراب تیار کر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر سینکڑوں لٹر شراب برآمد کر لی۔

شمالی چھاؤنی پولیس سٹیشن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس پی کینٹ محمد نوید کا کہنا تھا کہ ڈیفنس اے پولیس نے بینک کے گارڈکو قتل کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گارڈ ساجد کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم بینک کا ملازم ہے ، کاشف مسیح چھٹی ہونے کے بعد واردات کی نیت سے بینک کے سٹور روم میں چھپ گیا،واردات کی کوشش کے دوران مزاحمت پر گارڈ ساجد صدیق کو قتل کرنے کے بعد دیوار توڑ کر 12 بور رائفل اور 30 بور پسٹل لے کر فرار ہوگیا۔

ایس پی کینٹ محمد نوید نے مزید بتایا کہ شمالی چھاؤنی پولیس نے برکی روڈ پر شراب تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر ملزم منیر مسیح کو گرفتار کر کے شراب کی 200 بوتلیں، 750 خالی بوتلیں، 06 عدد الکوحل گیلن،رکشہ، لیبل ، فلیورز ودیگر سامان برآمد کر لیا۔ ملزم شہر میں رکشے پر شراب سپلائی کرتا تھا۔