سٹی42: سابق وزیر خارجہ اور پیپلز پارٹی کے چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو لاہور کے باغبان پورہ میں گئے تو گھروں کی چھتوں پر موجود خواتین نے ان کو آوازیں دے کر متوجہ کیا، ان سے حال احوال پوچھا، اور خوبصورت دعائیں دیں۔
باغبانپورہ لاہور کی ایک گلی میں بلاول بھٹو اس وقت میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے جب گھروں کی چھت پر کھڑی خواتین نے انہیں متوجہ کیا اور فرمائش کی کہ سیاست کو چھوڑیں، ہماری اور اپنی کچھ باتیں کریں۔ میڈیا نے باغبان پورہ کی خواتین کے ساتھ دلچسپ مکالمہ رپورٹ کیا ہے ۔
خواتین نے آوازیں دے کر بلاول بھٹو کو متوجہ کیا۔ پھر ایک خاتون نے بلاول بھٹو سے کہا کہ آپ ہمارے پاس آئے ہیں، سیاست پر بات نہ کریں، ہماری بات کریں۔
بلاول بھٹو نے چھت پر کھڑی خواتین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اچھا ٹھیک ہے، میں سیاست پر بات نہیں کروں گا، تو آپ بتائیں آپ سے کیا بات کروں۔
خواتین نے بلاول بھٹو سے ان کا حال احوال دریافت کیا۔ بلاول نے جواب دیا، میں بالکل ٹھیک ہوں۔ خواتین نے باری باری بلاول بھتو کو دعائیں دیں۔ بعض نے دعا دیتے ہوئے کہا کہ اللہ آپ کو ہمیشہ ٹھیک رکھیں، ہمیشہ خوش رکھین، آپ کی لمبی زندگی کریں۔
بلاول بھٹو نے باغبان پورہ کی خواتین کی دعاؤں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کا بہت شکریہ۔ دعاوں میں یاد رکھیں۔