ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودی عرب؛ تین روز مسلسل بارش کے بعد سردی بڑھ گئی

سعودی عرب؛ تین روز مسلسل بارش کے بعد سردی بڑھ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سعودی عرب میں تین روز مسلسل بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

عرب میڈیا کے مطابق جدہ کےشمالی علاقوں میں وقفے وقفے سے جاری بارش سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہے، بتایا گیا ہے کہ سب سے زیادہ 135 ملی میٹر بارش الجوہرہ اسٹیڈیم کے علاقے میں ریکارڈ کی گئی، جبکہ البساتین میں 81 اور شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے پر 51 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

جنوبی صحرائی علاقےحائل میں ژالہ باری سے ریت کے ٹیلے برف کی سفید چادرسےڈھک گئے۔ دوسری جانب صحرا میں ہونے والی برفباری نے سیاحوں کی توجہ کھینچ لی، مقامی افراد نےتبوک کےسیاحتی مقامات کا رخ کرلیا، مدینہ منورہ اور گردونواح میں بھی بارش سےموسم خوشگوار ہوگیا۔