ویب ڈیسک : لندن سے واپسی کے بعد پاکستان کےمتنازعہ رجب بٹ کا بیان سامنے آگیا ہے۔
رجب بٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کراچی میں 10 دن کے اندر اندر پیش ہوں گا، میں ڈی پورٹ نہیں کیاگیا ڈی پورٹ ہو کر انسان بزنس کلاس میں واپس نہیں آتا۔
رجب بٹ نے بتایا کہ میرا ویزا کینسل ہوا ہے ہوم آفس میں درخواست گئی ہے کہ میرے اوپر کیسز ہیں، میرا یوکے کا 10 سال کا ویزا تھا میرے وکیل نے ہوم آفس کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے۔
رجب بٹ کا کہنا تھا کہ ای سی ایل میں نام سدا بہار نہیں رہتا اور کیس ختم ہونے تک پاکستان میں ہی رہوں گا، یوکے میں اگر ویزا کینسل ہو تو 10 سال کا بین لگتا ہے تو مجھے بین نہیں لگوانا، وزٹ کے لیے کبھی بھی جانا پڑ سکتا ہے لیکن مجھے رہنا پاکستان میں ہی ہے۔
واضح رہے کہ یوٹیوبرز اور ٹک ٹاکرز رجب بٹ اور ندیم نانی والا کو پاکستان پہنچتے ہی بڑا ریلیف مل گیا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے رجب بٹ اور ندیم نانی والا کے خلاف گیمبلنگ ایپ اور سائبر کرائم کے کیسز پر سماعت کی۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ کراچی میں بھی مقدمہ ہے، 15 روز کی ضمانت دے دیں، جسٹس انعام امین منہاس نے رجب بٹ اور ندیم نانی والا کی 10 دن کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ 10 دن کی راہداری ضمانت دے رہے ہیں، متعلقہ عدالت سے رجوع کر لیں۔
خیال رہے کہ برطانیہ سے بے دخلی کے بعد یوٹیوبرز اور ٹک ٹاکرز رجب بٹ اور ندیم نانی والا گزشتہ شب پاکستان واپس پہنچے تھے۔