ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ منشیات کے کیس میں بری

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ منشیات کے کیس میں بری
کیپشن: Rana Sanaullah
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:سپیشل جج اینٹی نارکوٹکس کے جج محمد نعیم شیخ نے رانا ثنا اللہ کو پندرہ کلو ہیروین کیس سے بری کر دیا۔

 عدالت نے لکھا استغاثہ جرم ثابت نہ کر سکا اور دو گواہ اے ڈی امتیاز چیمہ اور احسان اعظم انسپکٹر کا بھی بیان ہے کہ ریکوری ہمارے سامنے نہیں ہوئی۔ لہذا عدالت نے راناثنا اللہ کو بری کر دیا۔

دوران سماعت   وزیر داخلہ کے وکیل فرہادشاہ ایڈووکیٹ نے مؤقف اپنایا کہ   منشیات برآمد کرنے والے اسسٹنٹ ڈائریکٹر امتیاز احمد الزامات کی تردیدکر رہے ہیں اور  انسپکٹر احسان اعظم  بھی تردیدکر رہےہیں۔

رانا ثنا اللہ کے وکیل  کے مؤقف پر سرکاری وکیل  نے عدالت سے درخواست کی کہ  ان کو پابند کریں کہ آج ہی بحث کریں جس پر وکیل رانا ثنااللہ نے مؤقف اپنایا کہ  درخواست تو دائر کرنے دیں۔

بعد ازاں انسداد منشیات عدالت نے بریت کی درخواست پر دلائل سننے کے بعد وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ کو بری کردیا.