دھوپ کی شدت میں تیزی،درجہ حرارت میں مزید اضافے کا امکان

دھوپ کی شدت میں تیزی،درجہ حرارت میں مزید اضافے کا امکان
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاطمہ عارف)شہر میں علی الصبح سورج آنکھیں دکھانے لگا ،ہر طرف دھوپ کا راج،درجہ حرارت30 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا۔

  محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ سے زیادہ آج پارہ 40 ڈگری  تک جانے کاامکان ہے ،محکمہ موسمیات کی جانب سےاگلے 4 روز شہر میں خشک گرمی میں اضافے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
صبح سویرے سورج کا پارہ ہائی ہوگیا۔شہر کا موجود درجہ حرارت30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت آج 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے ،شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 38 فیصد ریکارڈ ہوا،ہوا کی رفتار صفر کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کی پیشگوئی ظاہر نہیں کی گئی ۔

 دوسری جانب شہر میں فضائی آلودگی میں اضافہ ہوگیا۔دنیا میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے شہر دوسرے نمبر پر آگیا۔ائیر کوالٹی انڈکس کی مجموعی شرح 180 ریکارڈ ہوئی۔