ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرویز الہیٰ سے امید ہے کہ وعدے کے مطابق اسمبلی تحلیل کردیں گے: اعجاز چوہدری

پرویز الہیٰ سے امید ہے کہ وعدے کے مطابق اسمبلی تحلیل کردیں گے: اعجاز چوہدری
کیپشن: ijaz chaudhry
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر اعجاز چوہدری کا کہنا ہے کہ انہیں چوہدری پرویز الہیٰ سے امید ہے کہ وہ عمران خان سے وعدے کے مطابق اسمبلی تحلیل کردیں گے۔

لاہورمیں میڈیاسےبات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلاوجہ خدشات نہیں پالنے چاہیے، دس پندرہ روز میں اسمبلیاں تحلیل ہوجانی چاہیے۔ اعجاز چوہدری کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک کی 73 فیصد عوام فوری انتخابات کے حق میں ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ صدر علوی اور اسحاق ڈار میں مفاہمت ہوتی ہے تو اچھی بات ہے لیکن فوری انتخابات سے کم پر بات نہیں ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ کے بارے میں اتنی جلدی رائے قائم نہیں ہو سکتی تاہم اچھی توقعات رکھتے ہیں۔