زیادتی کی ویڈیو بناکر رشتے داروں کو بھیجنے والے جعلی پیر کا پردہ چاک

Peer Leaked women video
کیپشن: Fake Peer
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:ویب ڈیسک: خواتین سے زیادتی اور قتل و غارت جیسے واقعات تو سامنے آتے رہتے ہیں مگر اب ایسے بے شمار واقعات رپورٹ ہو رہے ہیں جن میں خواتین کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز بناکر انہیں بلیک میل کیا جاتا ہے۔

جعلی پیر علی جاوید نے اسلام آباد کی شادی شدہ خاتون کو ویڈیوز بنا کر بلیک میل کیا۔ ملزم نے خاتون سے تعلقات قائم کئے ویڈیوز بنائیں اور بلیک میل کرتا رہا۔ ملزم نے لڑکی سے بلیک میلنگ کرکے 4 کروڑ روپے اور 50 تولے زیور بھی ہتھیا لیا۔ 2 دسمبر کو بھی خاتون سے 10 لاکھ روپے لینے کیلئے لاہور بلوایا۔

بعد ازاں ویڈیوز خاتون کے ماموں کے نمبر پر سینڈ کر دیں، ملزم لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز بناتا اور بعد میں انہیں بلیک میل کرکے پیسے بٹورتا تھا۔ ملزم عرصہ 07 سال سے لڑکیوں کو زیادتی کا نشانہ بنا رہا تھا۔ لڑکیوں سے زیادتی کرنے والا جعلی پیر 2 بیٹیوں کا باپ بھی ہے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نازیبا وڈیوز بنا کر خواتین کو بلیک میل کرتے ہوئے رقم بٹورنے والا جعلی پیر گرفتار کرلیا۔

ملزم آرٹیفیشل جیولری کا کام بھی کرتا ہے اورجعلی پیر بھی ہے۔ انسپکٹر محمد رضا کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج مزید تفتیش کیلئے انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔ ایس پی اقبال ٹاؤن رضا تنویر نے ایس ایچ او نواں کوٹ محمد رضا وپولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔